آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں مزید توسیع

اللہ ڈنو خواجہ عدالت کے آئندہ حکم تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں، سندھ ہائی کورٹ


ویب ڈیسک April 11, 2017
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ فوٹو: آئی این پی

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے اللہ ڈنو خواجہ کو کام جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی میں مزید 13 اپریل تک کی توسیع کرتے ہوئے آئی جی سندھ اللہ ڈنوں خواجہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے سوال کیا کہ آئی جی کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا ہے، عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ سے آئی جی کی تقرری کے حوالے سے مزید تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاق اور صوبائی حکومت کے درمیان اس معاملے سے متعلق آئندہ سماعت پر قانون پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناع ختم کرنےکی استدعا مسترد

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق حکم امتناعی ختم کرنےکی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا اور اس کی تفصیلات طلب کی تھیں جب کہ عدالت نے حکم امتناعی برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کے فیصلے تک اللہ ڈنو خواجہ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں