اسپیکرایاز صادق کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد

اسپیکر قومی اسمبلی کو کام سے روکنے کی درخواست قابل سماعت نہیں، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 11, 2017
اسپیکر کمیٹی رومز میں بیٹھ کر قانون سازی کرتا رہا جو قانون کی خلاف ورزی ہے، درخواست گزار کا موقف فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے اسپیکر ایاز صادق کو کام سے روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مستردکردی.

الیکشن کمیشن میں اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق کو کام سے روکنے کے لیے دائردرخواست کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران درخواست گزارشاہد اورکزئی نے کہا کہ میں جومسئلہ لایا ہوں وہ قانون کے تحت نہیں بلکہ آئین کے تحت ہے، میری پٹیشن آرٹیکل 53 کے تحت ہے۔

رکن الیکشن کمیشن ارشاد قیصرنے استفسارکیا کہ ہمیں یہ بتایا جائے کہ اس میں ہمارا دائرہ سماعت کہاں پرہے، جس پر شاہد اورکزئی نے کہا کہ میں دائرہ سماعت نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کی اتھارٹی کے بارے میں بات کروں گا، جوکام اسپیکرنے کیا وہ پوری قوم نے ٹی وی پردیکھا ہے، اسپیکرپارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی رومزمیں جا کربیٹھتا رہا حالانکہ قانون کے مطابق اسپیکر کمیٹی میں نہیں بیٹھ سکتا۔

شاہد اورکزئی کے بات پرچیف الیکشن کمشنر نے استفسارکیا کہ پہلے آپ یہ بتائیں کہ آپ کی درخواست کیا ہے، جس پر شاہد اورکزئی نے کہا کہ اسپیکرنے آرٹیکل 238 اور239 کی خلاف ورزی کی ہے، اسپیکرنے کمیٹی میں بیٹھ کر28 ویں آئینی ترمیم کا بل بنایا حالانکہ اسپیکرپرووٹ ڈالنا حرام ہے، اسپیکرنے آئین کا ستیاناس کردیا، وہ خود آکراس کا جواب دیں۔ الیکشن کمیشن نے دلائل سننے کے بعد درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |