کنٹرول لائن پر کشیدگی تتیری نوٹ پونچھ سے تجارت تاحال معطل
چکوٹھی اوڑی امن پل سے سرینگرمظفر آباد ٹرک سروس معمول کے مطابق جاری
لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی اورکنٹرول لائن پرتتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے باوجود چکوٹھی اوڑی امن پل سے سرینگر مظفرآباد ٹرک سروس بدھ کو معمول کے مطابق جاری رہی جبکہ تتیری نوٹ پونچھ سے تجارت تاحال معطل ہے۔
بدھ کو چکوٹھی اوڑی امن برج سے 71مال بردار ٹرکوں نے لائن آف کنٹرول کوعبورکیا۔
جبکہ دوسری طرف تتیری نوٹ چکنداباغ پونچھ کراسنگ پوائنٹ سے بھارتی فائرنگ کے باعث دوطرفہ تجارت بدستو ر معطل ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے تاجروں کے کروڑوں روپے آر پار پھنس گئے ۔