کابینہ کمیٹی ایک لاکھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کرنیکا کا فیصلہ

صوبے اورآئی سی ٹی نوٹیفکیشن جاری کرینگے،وفاقی حکومت تنخواہیںاداکرے گی اور2017 تک متعلقہ اخراجات بھی برداشت کریگی


APP January 17, 2013
صوبے اورآئی سی ٹی نوٹیفکیشن جاری کرینگے،وفاقی حکومت تنخواہیںاداکرے گی اور2017 تک متعلقہ اخراجات بھی برداشت کریگی ، فوٹو : فائل

حکومت نے ڈیرھ لاکھ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ فیصلہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ریگولرائزیشن کے چیئرمین وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سید خورشید احمد شاہ کی صدارت میںمنعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔صوبے اورآئی سی ٹی اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔وفاقی حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرزکوتنخواہیں اداکرے گی اور2017ء تک متعلقہ اخراجات بھی برداشت کرے گی۔

10

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت ملک میں بے روزگار عوام کو ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت مختلف اداروں میں ملازمین کو ریگولرکرنے کے وعدے پرعمل درآمد کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |