پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان
پنجاب بھرکے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں يكم جون سے 14 اگست تک موسم گرما كی تعطیلات ہوں گی، نوٹی فکیشن
محکمہ تعليم نے پنجاب بھر كے سركاری اور نجی تعليمی اداروں كے لئے موسم گرما اور سرما كی چھٹيوں كا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت تعليم نے پنجاب بھركے سركاری اور نجی تعليمی اداروں كے لئے موسم گرما اور موسم سرما كی چھٹيوں كا شيڈول جاری كرتے ہوئے اس كا باقاعدہ نوٹی فيكيشن بھی جاری كرديا ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق پنجاب بھرميں موسم گرما كی چھٹياں يكم جون سے 14 اگست تک ہوں گی جب کہ موسم سرما كی چھٹياں ميدانی علاقوں ميں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی اورپنجاب كے پہاڑی علاقوں مری، كوٹلی ستياں ميں موسم سرما كی چھٹياں 20 دسمبر سے 4 مارچ تک ہوں گی جبكہ انہی پہاڑی تحصيلوں ميں موسم گرما كی چھٹياں 16 جولائی سے 29 جولائی تک ہوں گی۔