بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تیاریاں

واپڈا نے نیپرا کو پن بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 73 پیسے تک اضافے کی درخواست کی ہے


ویب ڈیسک April 11, 2017
واپڈا نے نیپرا کو پن بجلی کے نرخوں میں 1 روپیہ 73 پیسے تک اضافے کی درخواست کی ہے۔ فوٹو: فائل

RIYADH: واپڈا نے نیپرا کو پن بجلی کے نرخوں میں اضافے کی درخواست دے دی ہے۔

واپڈا کی جانب سے نیپرا کو دی جانے والی درخواست میں پن بجلی کے نرخوں میں 1 روپیہ 73 پیسے تک اضافے کی درخواست کی ہے، نیپرا کی جانب سے درخواست منظور ہونے کی صورت میں پن بجلی کے نرخ 1 روپیہ 88 پیسے سے بڑھ کر 3 روپے 61 پیسے فی یونٹ ہوجائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیپرا نے ملک بھر میں بجلی سستی اور کراچی کیلیے مہنگی کردی

واپڈا کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی کے نرخوں میں اضافہ مالی سال2017-18 کے لیے طلب کیا گیا کیونکہ مالی سال 2017-18 کے دوران واپڈا نے صوبوں اور ارسا کو 33 ارب سے زائد کی ادائیگی کرنی ہے جب کہ خیبر پختوانخواہ کو 25 ارب 74 کروڑ اور پنجاب کو 9 ارب 52 کروڑ سے زائد ادا کرنے کی تجویز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں