بجلیگیس نہ ملنے پر لوگ سڑکوں پر بیٹھے ہیں لاہور ہائیکورٹ

90 فیصد ادائیگی کے باوجود لیسکواووربلنگ کر رہا ہے‘ ریمارکس‘ حکومت پر برہمی

7فروری کو رپورٹ پیش نہ کی تو سیکریٹری پانی و بجلی کو طلب کیا جائے گا، عدالت۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ اگر عوام کوبجلی اور گیس مل رہی ہو تو وہ سڑکوں پر نہ بیٹھیں۔

اسلام آباد میں بھی وہی لوگ سڑکوں پر بیٹھے ہیں، جنھیں بجلی اور گیس نہیں مل رہی، غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست کی سماعت کے دوران انھوں نے قرار دیا کہ90 فیصد ادائیگیوں کے باوجود لیسکو اور فیسکو بلوں پر اوور چارجنگ کر رہے ہیں، اسے روکا جائے۔




پیپکو کے وکیل نے بتایا کہ بجلی بنانے والی کمپنیوں کو45ارب روپے ادا کر چکے ہیں تاہم لوڈشیڈنگ فوری ختم کرنا ممکن نہیں، عدالت نے بجلی کی سپلائی، اخراجات، بجلی چوری اوراسے روکنے سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش نہ کیے جانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ7 فروری کو رپورٹ پیش نہ کی گئی تو سیکریٹری بجلی کو طلب کیا جائیگا۔
Load Next Story