ہوسکتا ہے آئندہ سال شادی کرلوں صبا قمر

جیون ساتھی کا دولت مند ہونا ضروری نہیں لیکن اسے لازماً کردار کا غازی ہونا چاہیے، لالی ووڈ اداکارہ

جیون ساتھی کا دولت مند ہونا ضروری نہیں لیکن اسے لازماً کردار کا غازی ہونا چاہیے، لالی ووڈ اداکارہ، فوٹو؛ فائل

بھارتی فلم ''ہندی میڈیم'' میں جلوہ گر ہونے والی مشہور پاکستانی ادکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ وہ 2018 میں شادی کا ارادہ رکھتی ہیں لیکن وہ چاہتی ہیں کہ ان کا جیون ساتھی کردار کا غازی ہو جب کہ اس کا دولت مند ہونا ضروری نہیں۔


صبا قمر کا کہنا ہے کہ ہر انسان كو شادی كرنے كا حق ہے اور ''میرے خیال میں اس وقت میری عمر مناسب ہے كہ میں شادی كرلوں مگر میں اس كا كوئی ٹائم فریم نہیں دے سكتی لیكن ہو سكتا ہے كہ میں اگلے سال شادی كر لوں۔'' انہوں نے كہا كہ میں نے غربت كا دور دیكھا ہے اور اب خدا كی ذات نے مجھے عزت، شہرت اور دولت، تینوں چیزوں سے نواز ركھا ہے، ضروری نہیں كہ میرا ہونے والا جیون ساتھی امیر ہو، صرف اس كا كردار اچھا ہونا چاہیے اور وہ شادی كے بعد صرف مجھ سے مخلص اور ایك اچھے دوست كی طرح رہے تو میرے خیال سے ازدواجی زندگی اچھی گزرے گی۔

صبا قمر نے ایك سوال كے جواب میں كہا كہ شوبز میں جو كامیابیاں مجھے حاصل كرنی تھیں وہ حاصل كرچكی ہوں، شادی كے بعد اگر شوبز چھوڑنا پڑے تو اس كا فیصلہ اسی وقت كروں گی لیكن پہلے اپنی ازدواجی زندگی كو ترجیح دوں گی۔
Load Next Story