شدید گرمی میں کیا کھائیں اورکن چیزوں سے بچیں

پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال، گوشت سے پرہیز، پھل سبزیاں اور ہلکی غذا کھائیں، ماہرین

پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال، گوشت سے پرہیز، پھل سبزیاں اور ہلکی غذا کھائیں، ماہرین، ، فوٹو؛ فائل

ماہرین صحت نے شدید گرمی میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال رکھنے، گوشت سے پرہیز، پھل سبزیاں اور ہلکی غذا کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین صحت نے عوام كو شدید گرمی میں انتباہ كرتے ہوئے كہا ہے شدید گرمی اورتیز دھوپ كے ساتھ جسم كے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے جس سے خون گرم ہونے لگتا ہے اورخون میں موجود پروٹین بھی پكنے لگتے ہیں، جسم میں پانی كی كمی سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے جس كی وجہ سے متاثرہ افراد میں بلڈ پریشر كم ہونا شروع ہوجاتا ہے، دماغ اور دل تك خون كی فراہمی بتدریج متاثرہونے لگتی ہے جس كی وجہ سے متاثرہ افرادكوما میں چلے جاتے ہیں جو ایك خطرناك صورتحال ہوتی ہے۔


ماین صحت نے بتایا كہ جسم كا درجہ حرارت بڑھنے پر اس کا كنٹرولنگ سسٹم متاثر ہونے لگتا ہے، ایسی صورت میں متاثرہ افراد كو فوری ٹھنڈی جگہ منتقل كرنا چاہیے اور ڈراپس، پانی یا مشروبات كو فوری استعمال كرانا چاہیے، جسم میں پانی كی كمی سے ہیٹ اسٹروك لاحق ہوجاتا ہے لہٰذا شدید گرمی یا لوچلنے كی صورت میں پانی كا مسلسل استعمال ركھیں، بصورت دیگر ہیٹ اسٹروك ہونے كے واضح امكانات ہوجاتے ہیں۔

ماہرین صحت نے مزید كہا كہ پسینہ خارج ہونے كی صورت میں مسلسل پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہوتا ہے، شدید گرمی اورلو میں ایك بجے دوپہر سے 4 بجے سہ پہركے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، كمرے یا آفس كے اندر رہنے كی كوشش كریں كیونكہ لویا ہیٹ ویوز ہونے كی صورت میں جسم كا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے كا امكان ہوجاتا ہے جس میں جسم كا كنٹرولنگ سسٹم بھی متاثر ہونے لگتا ہے اور اس سے جسم كے پٹھے اكڑنے لگنے لگتے ہیں، جسم كا پانی كم ہو جانے سے متاثرہ افراد كو سر درد، چكر آنا اور متلی والی كیفیت ہونے لگتی ہے، جسم كے اہم حصوں میں خون كی رسائی معمول كے مطابق نہیں ہوتی، متاثرہ افراد كو قے بھی ہونے لگتی ہے، جسم نڈھال ہوجاتا ہے، ذیابیطس كا شكار افراد كو گرم موسم میں بہت زیادہ احتیاط كی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ گرم موسم میں او آر ایس یا پانی كے مسلسل استعمال سے جسم كا درجہ حرارت 37 ڈگری برقراررہتا ہے، گرمی كی پیشگوئی اور ہیٹ ویوزكی اطلاعات كے بعد چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین كو بھی بہت زیادہ احتیاط كی ضرورت ہوتی ہے جب كہ امراض گردوں میں مبتلا مریضوں اور نظام تنفس كا شكار افراد كو ایسے موسم میں گھر میں رہنے كو ترجیحی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں گھر كے مشروبات استعمال كرتے رہیں جب كہ ہلكی پھلی غذا اور سبزیوں كو روزكا معمول بنائیں، دہی كا استعمال بھی مفید ہے، گرم موسم میں یومیہ كم از كم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال كریں، گردے كی بیماری والے افراد دن میں مسلسل پانی پیتے رہیں اور بلڈ پریشر پربھی نظر ركھیں كیونكہ جسم میں پانی كی كمی سے ہیٹ اسٹروك ہو سكتا ہے، شدید گرمی میں دن میں كئی بار نہانا بھی مفید ہوتا ہے، غذا میں گوشت كے استعمال سے پرہیزكریں، پھل اور سبزیاں انتہائی مفید ہوتی ہیں۔
Load Next Story