ملتان اور سیالکوٹ سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار سی ٹی ڈی

گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جب کہ قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی ملا، سی ٹی ڈی حکام


ویب ڈیسک April 11, 2017
گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے جب کہ قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی ملا، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملتان اور سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ملتان اور سیالکوٹ میں کارروائی کرکے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملتان سے دہشت گردوں کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا جن میں حنیف اللہ، نصراللہ، مجاہد اللہ، باغی خان، روح اللہ، اسماعیل اور شفیق خان شامل ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹو نیٹو اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے، دہشت گرد ملتان کے سویرا چوک پر مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ میں کارروائی کرکے مزید 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزمان حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ، ڈیٹو نیٹر اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں