آرمی چیف سے امریکی سفیر کی ملاقات آپریشن رد الفساد کو سراہا

آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 11, 2017
آرمی چیف سے ملاقات میں امریکی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ آئی ایس پی آر

MULTAN: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن رد الفساد کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس دوران خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سفیر نے دہشت گردوں کےخاتمے کے لیے پاک فوج کےآپریشن رد الفساد کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں