دُلہن نے شوہر کو خوبصورت نہ ہونے پر قتل کردیا

خاتون کے مطابق اس کی دوستیں شوہر کے بدصورت ہونے کا طعنہ دیتی تھیں جس پر اس نے قتل کردیا، پولیس


ویب ڈیسک April 11, 2017
خاتون کے مطابق اس کی دوستیں شوہر کے بدصورت ہونے کا طعنہ دیتی تھیں جس پر اس نے قتل کردیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

KARACHI: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں نوبیاہتا دُلہن نے شوہر کو صرف اس بات پر قتل کردیا کہ وہ خوبصورت اور پرکشش نہیں تھا۔

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پولیس کے مطابق 22 سالہ لڑکی کی ایک ہفتے قبل شادی ہوئی تھی جس کا کہنا ہےکہ اس کی دوستیں اس کے شوہر کے خوبصورت نہ ہونے کا طعنہ دیتی رہتی تھیں اور دونوں کا جوڑ نہ ہونے کا بھی شکوہ کرتی تھیں جس پر خاتون نے شوہر کو رات گئے پتھروں کے وار کرکے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے شوہر کو قتل کرنے کے بعد ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تاہم ابتدائی تفتیش کے بعد خاتون کو ہی قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں