نیمار پر3میچز کی پابندی عائد ہوگئی
نیماراب اسپینش لیگ میں رئیل میڈرڈ کے خلاف 23 اپریل کو شیڈول اہم ترین معرکے میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے
بارسلونا کے برازیلین اسٹار نیمار پر3میچز کی پابندی عائد ہوگئی۔
نیمار3میچز کی پابندی کے باعث اب اسپینش لیگ میں روایتی حریف رئیل میڈرڈ کے خلاف 23 اپریل کو شیڈول اہم ترین معرکے میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :میسی پر 4 میچز کی پابندی
نیمارکو مالاگا سے میچ کے دوران ریڈ کارڈ دکھایا گیا، ایک میچ کی پابندی تو آٹومیٹک طور پرعائد ہوئی جب کہ باقی 2 میچز کی پابندی فیلڈ سے باہر جاتے ہوئے آفیشلز پر طنزیہ جملے کسنے کی پاداش میں لگی۔
واضح رہے ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی پربھی معاون ریفری کی بے عزتی کرنے کی پاداش میں فیفا کی جانب سے 4 میچز کی پابندی اور8100 پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔