بھتہ خوری کے ناسور کو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا ڈی جی رینجرز سندھ

بھتہ خوری میں ملوث فرد یا گروہ كسی بھی قسم كی رعایت كے مستحق نہیں، میجر جنرل محمد سعید


ویب ڈیسک April 11, 2017
بھتہ خوری میں ملوث فرد یا گروہ كسی بھی قسم كی رعایت كے مستحق نہیں، میجر جنرل محمد سعید، فوٹو؛ فائل

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا کہنا ہےکہ کسی بھی سطح پر بھتہ خوری ناقابل قبول ہے اور اس ناسور کو اب دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

پاكستان رینجرز سندھ كے اسپیشل ٹاسك سیل اور اینٹی ٹیرراسٹ فورس نے گارڈن كے علاقے میں كارروائی كرتے ہوئے ایك بھتہ خور شاہد كو گرفتار كرلیا۔ ترجمان سندھ رینجرز كی جانب سے جاری اعلامیے كے مطابق ملزم شاہد نشتر روڈ پر واقع ایك ہوٹل كے مالك کو 20 لاكھ روپے تاوان كے لیے دھمكیاں دے رہا تھا جس کی شكایت موصول ہونے پر رینجرز اسپیشل ٹاسك سیل اور رینجرز اینٹی ٹیرراسٹ فورس نے ٹیكنیكل مانیٹرنگ اور گراؤنڈ سرویلنس كے ذریعے فوری كارروائی كرتے ہوئے بھتہ خور كو گرفتار كركے پولیس كے حوالے كردیا۔

ترجمان رینجرز كے مطابق اس ضمن میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے كراچی كے مختلف سیكٹرز كا دورہ كرتے ہوئے ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں سے ملاقات كی۔ ڈی جی رینجرز نے سیكٹر كمانڈر كو جرائم پیشہ عناصر كی سركوبی خصوصاً بھتہ خوری كے خلاف فوری اور سخت كارروائی كی ہدایت کی۔

میجر جنرل محمد سعید نے زور دیا كہ انفرادی یا اجتماعی كسی بھی سطح پر بھتہ خوری ناقابل قبول ہے اور اس میں ملوث فرد یا گروہ كسی بھی قسم كی رعایت كے مستحق نہیں ہیں، ایسے عناصر كے خلاف بھر پور كارروائی كركے بھتہ خوری كے ناسور كو دوبارہ پنپنے نہیں دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں