پاک فوج نے عزیر بلوچ کو تحویل میں لے لیا آئی ایس پی آر

ملزم عزیر بلوچ پر غیرملکی خفیہ اداروں کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 12, 2017
ملزم عزیر بلوچ پر غیرملکی خفیہ اداروں کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

پاک فوج نے لیاری گینگ کے سرغنہ اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کو تحویل میں لے لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیاری گینگ کے سرغنہ عزیز بلوچ کو آرمی ایکٹ 1923 کے تحت تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم عزیر بلوچ پر غیرملکی خفیہ اداروں کو حساس معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔





ذرائع کے مطابق ملزم عزیر بلوچ نے دوران تفتیش بھارتی خفیہ ایجنسی ''را '' اور ایرانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے بھی روابط کا اعتراف کیا تھا جب کہ ملزم کا پاکستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنٹ کلبھوشن یادیو سے بھی رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے عزیر بلوچ کے مقدمات کو فوجی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رینجرز نے گزشتہ سال پاک ایران سرحدی علاقے سے عزیر بلوچ کو حراست میں لے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |