طاہرالقادری سے مزاکرات چوہدری شجاعت کا حکومتی نمائندگی کرنے سے انکار

حکومت جب تک کوئی سنجیدہ اور ٹھوس موقف نہیں اپناتی اس وقت تک و ہ طاہر القادری کے ساتھ بات نہیں کریں گے, چوہدری شجاعت

حکومت جب تک کوئی سنجیدہ اور ٹھوس موقف نہیں اپناتی اس وقت تک و ہ طاہر القادری کے ساتھ بات نہیں کریں گے, چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

لاہور:
چوہدری شجاعت حسین نے طاہر القادری سے مذاکرات کے لیے حکومت کی نمائندگی کرنے سے معذرت کرلی۔


ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کو تجویز دی کہ وہ لانگ مارچ ختم کرنے کے لیے منہاج القران کے سربراہ طاہر القادری سے مذاکرات کریں جس کے جواب میں چوہدری شجاعت نے موقف اختیار کیا کہ حکومت جب تک کوئی سنجیدہ اور ٹھوس موقف نہیں اپناتی اس وقت تک و ہ طاہر القادری کے ساتھ بات نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وہ لال مسجد انتظامیہ سے مذاکرات کررہے تھے تو آپریشن کا وار کیا گیا اب وہ ٹھوس یقین دہانی کے بعد ہی طاہر القادری کے پاس جائیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story