بھارتی اخبار نے خود ہی کلبھوشن کی حرکتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا

ایران میں بھی کلبھوشن کی سرگرمیاں مشکوک تھیں جس سے بھارت کو آگاہ کردیا گیا تھا، بھارتی اخبار


INP April 12, 2017
ایران میں بھی کلبھوشن کی سرگرمیاں مشکوک تھیں جس سے بھارت کو آگاہ کردیا گیا تھا، بھارتی اخبار۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

 

بھارتی میڈیا نے خودہی بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی پراسرار حرکتوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

بھارتی اخبار نے انکشاف کیاہے کہ نیوی آفیسر کلبھوشن یادیو نے حسین مبارک کے نام سے پاسپورٹ بنوایا تھا اورطویل عرصے تک غائب رہتا تھا۔ ایران میں بھی کلبھوشن کی سرگرمیاں مشکوک تھیں جس سے بھارت کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

بھارتی اخبار'' انڈین ایکسپریس'' کی رپورٹ کے مطابق نیوی میں کلبھوشن کے ساتھی اسے فراڈ شخص سمجھتے تھے جولمبے لمبے عرصے تک غیر حاضر رہتا تھا جبکہ اس کے پاسپورٹ پردیا گیا گھرکا ایڈریس بھی نامکمل تھا جس سے اس کے بیرون ملک منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے اشارے ملتے ہیں ملے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں