کشمیرکے معاملے پربھارت تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے فاروق عبداللہ

مودی کی حکومت واجپائی سے کہیں درجے بدتر ہے، سابق کٹھ پتلی وزیراعلی مقبوضہ کشمیر


ویب ڈیسک April 12, 2017
پرویزمشرف کے دور میں ہمیں مسئلہ کشمیر حل ہونے کی امید ہوئی تھی، فاروق عبداللہ: فوٹو: فائل

RIYADH: مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ مودی کی حکومت واجپائی سے کہیں درجے بدترہے اورکشمیر کے معاملے پربھارت تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اورسربراہ نیشنل کانفرنس فاروق عبداللہ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ کشمیرکے معاملے پربھارت تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے، بھارت ہمیشہ مسئلہ کشمیر پرہٹ دھرمی دکھاتا ہے، وقت آگیا ہے کہ کشمیرپرامریکی ثالثی کرائی جائے، پاکستان اوربھارت میں پانی کا تنازع بھی توامریکیوں نے ہی طے کرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف کے دورمیں ہمیں مسئلہ کشمیرحل ہونے کی امید ہوئی تھی جب کہ مودی کی حکومت واجپائی سے کہیں درجے بدتر ہے، نہتے کشمیری مررہے ہیں اوراگر یہی پالیسی برقراررہی تومقبوضہ کشمیرکا مستقبل بہت تاریک ہوگا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت ہوش میں آئے ورنہ کشمیر گنوادے گا، فاروق عبداللہ

سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ نے کہا کہ میرے والد جمہوریت اوربرابری پریقین رکھتے تھے، بھارت سے وادی کے الحاق میں میرے والد کا کوئی کردارنہیں تھا، میرے والد کو جلد اندازہ ہو گیا تھا کہ بھارتی جمہوریت کھوکھلی ہے جب کہ بھارتی حکومت مجھے اور میرے والد کو شک کی نگاہ سے دیکھنےکی قیمت چکا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔