شاہ زیب قتل کیس کامرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی دبئی سے کراچی منتقل
ملزم شاہ رخ جتوئی کوآج انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کئےجانےکاامکان ہے
ISLAMABAD:
شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کودبئی سے کراچی منتقل کردیاگیاہے۔
ملزم شاہ رخ جتوئی کوآج انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کئےجانےکاامکان ہے ، شاہ رخ جتوئی نے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں خودکوحکام کےحوالےکیا تھا جس کے بعد ایس پی نیازکھوسوملزم کوکراچی لے کرآئےاورایئرپورٹ کےخفیہ راستے سے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے شاہ زیب قتل کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو شاہ رخ جتوئی کو گرفتارکرنے کا حکم دیا تھا دوسری جانب کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھی شاہ رخ جتوئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں، شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کو سندھ پولیس نے پہلے ہی گرفتارکرلیا تھا۔