GILGIT:
ترک فوج کے لڑاکا طیاروں نے کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 50 سے زائد کرد باغی ہلاک ہو گئے۔
ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک فوج کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترک فوج نے عراقی علاقوں میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں کو لڑاکا طیاروں کے ذریعے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 50 سے زائد کرد باغی ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی بھی ہوئے، حملوں میں کرد باغیوں کے مضبوط ٹھکانوں بھی کو تباہ کیا گیا۔