عدالت نے شاہ رخ جتوئی سمیت 4 ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا

عدالت نے شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کو پولیس کی جانب سے بے گناہی کی استدعا پر رہا کرنے کا حکم دیا

عدالت نے شاہ رخ جتوئی کے والد سکندر جتوئی کو پولیس کی جانب سے بے گناہی کی استدعا پر رہا کرنے کا حکم دیا فوٹو:فائل

عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں نامزد ملزم شاہ رخ جتوئی سمیت 4 ملزمان کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا ہے۔


پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو پیش کیا جس پرعدالت نے شاہ رخ جتوئی سمیت ایف آئی آرمیں نامزد دیگر4ملزمان کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرنے اور شاہ رخ جتوئی کے والد سکندرجتوئی کو پولیس کی جانب سے بے گناہی کی استدعا پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ جتوئی نے دبئی میں پاکستانی قونصل خانے میں خود کو حکام کے حوالے کیاتھا جس کے بعد ایس پی نیازکھوسوملزم کوآج رات ہی کراچی لے کرآئے اورایئرپورٹ کےخفیہ راستے سے نکال کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا تھا۔
Load Next Story