کراچی پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کل اسکول بند رکھنے کا اعلان

رکن سندھ اسمبلی منظرامام اور ان کے 3محافظ کے جاں بحق ہونے کے بعد شہرمیں کشیدگی پھیل گئی

شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث اسکولز بندرکھنے کا اعلان کیا،پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن، فوٹو : فائل

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے کل شہر میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔



پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مطابق شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث تمام پرائیویٹ اسکولزکل بند رہیں گے، دوسری جانب آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ایسوسی ایشن نے کل شہرمیں ٹرانسپورٹ بند رکھنے اورتاجر اتحاد ایسوسی ایشن نے بھی کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی منظرامام اور ان کے 3محافظ کے جاں بحق ہونے کے بعد شہرمیں کشیدگی پھیل گئی جس کے دوران کاروباری مراکزاورپیٹرول پمپس بند ہوگئے جب کہ شہرکی سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابرہے۔

Load Next Story