محمد عثمان خٹک 3 ماہ کے لئے آئی جی پنجاب تعینات
محمد عثمان خٹک کو 3 ماہ کے لئے کرنٹ چارج پر آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا ہے
PESHAWAR:
آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی ریٹائرمنٹ کے بعد پنجاب پولیس کے گریڈ 21 کے افسر محمد عثمان خٹک کو 3 ماہ کے لئے آئی جی پولیس بنا دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے 21 گریڈ کے افسر محمد عثمان خٹک کو 3 ماہ کے لئے آئی جی پنجاب کا ''کرنٹ چارج'' دے دیا گیا ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اگر 3 ماہ بعد وفاقی حکومت عثمان خٹک کو ہی آئی جی پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کی منظوری دیتی ہے تو وہ مستقل طور پر آئی جی پولیس کے عہدے پر تعینات ہوجائیں گے بصورت دیگر وہ صرف 3 ماہ کے لئے ''کرنٹ چارج'' پر آئی جی پنجاب رہیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا ریٹائرڈ ہوگئے
واضح رہے کہ مشتاق سکھیرا دو روز قبل ہی آئی جی پولیس کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں۔