صدرزرداری نے 21 جنوری کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں انسداد دہشت گردی بل کی منظوری، آئندہ عام انتخابات کے شیڈول اور دیگر معاملات پر بحث کا امکان ہے۔


ویب ڈیسک January 17, 2013
صدر زرداری نے وزیر اعظم کی سفارش پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کئے ہیں. فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے 21 جنوری کی شام 4 بجے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس طلب کرلئے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی سفارش پر قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کئے ہیں۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی بل کی منظوری، آئندہ عام انتخابات کے شیڈول اور دیگر معاملات پر بحث کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں