شوہر نے بیڈ ٹی نہ دینے پر بیوی کو قتل کردیا

دونوں کی 13 سال قبل شادی ہوئی تھی اور میاں  بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، پولیس

دونوں کی 13 سال قبل شادی ہوئی تھی اور میاں  بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا، پولیس، فوٹو؛ فائل

بھارت كی شمالی ریاست اتر كھنڈ میں شوہر نے بیڈ ٹی دینے پر انکار سے بیوی کی جان لے لی۔

مقامی اخبار کی رپورٹ كے مطابق ریاست اترکھنڈ کے ضلع پاوری كے گاؤں کی رہائشی خاتون كی چیخیں سن كر اس كے پڑوسی گھر پہنچے تو اس كی لاش خون میں لت پت پڑی تھی جس پر پڑوسیوں نے پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے مقتولہ كے 38 سالہ شوہر سنگیت سنگھ نیگی كو فرار ہونے كی كوشش کے دوران گرفتار كرلیا۔ پولیس كے مطابق دونوں كی شادی 13 سال قبل ہوئی تھی اور ان كے 2 بچے بھی ہیں جو واردات كے دوران دوسرے كمرے میں موجود تھے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : دُلہن نے شوہر کو خوبصورت نہ ہونے پر قتل کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بے روزگار تھا اور اس كی بیوی لوگوں كے گھروں میں كام كركے گھر کا گزارا کرتی تھی، میاں بیوی میں اكثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا اور سنگیت سنگھ اكثر اپنی بیوی پر تشدد كرتا تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ كے روز ملزم نے بیوی سے بیڈ ٹی لانے كو كہا جس سے انکار پر اس نے بیوی كو کمرے میں بند كركے قینچی کے وار سے قتل کردیا جس سے خاتون موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی۔
Load Next Story