پاکستانی معیشت مزید دو سال سست روی کا شکار رہے گیورلڈ بینک

رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 3.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو مقررہ ہدف سے0.5فیصدکم ہے۔


ویب ڈیسک January 17, 2013
پاکستان میں نوجوانوں کے لئے7سے8فیصد تک نئی ملازمتیں پیدا کرنے کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک ۔

ورلڈ بنک کی رپورٹ کے مطابق توانائی کے بحران اور اندرونی خلفشار سے دوچار پاکستان کی معیشت مزید دو سال سست روی کا شکار رہے گی۔


واشنگٹن سے جاری ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 3.8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جو مقررہ ہدف سے 0.5 فیصد تک کم ہے جبکہ گزشتہ سال ملکی جی ڈی پی کی شرح 3.7 فیصد تک رہی۔


رپورٹ میں توانائی بحران کو ملک کی معاشی ترقی کی راہ میں توانائی کے بحران کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کے لئے 7سے 8 فیصد تک نئی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں