ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف سابق پولیس افسر کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

راؤ انوار نے اربوں روپےبیرون ملک منتقل کیے، سابق ایس ایس پی نیاز کھوسو کا سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف


این این آئی April 12, 2017
راؤ انوار نے اربوں روپےبیرون ملک منتقل کیے، سابق ایس ایس پی نیاز کھوسو کا سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف، فوٹو؛ فائل

RAIWIND: اربوں روپے بیرون ملک بھجوانے کے الزام میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی جس میں ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ایس ایس پی نیاز کھوسو کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی وزیر داخلہ، نیب، ایف آئی اے اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا جب کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ راؤ انوار نے مختلف مملک کے 64 دورے کیے ہیں جن میں 85 ارب روپے کا زر مبادلہ بیرون ملک منتقل کیا، وہ 9 برس سے ملیر کے ایس ایس پی تعینات ہیں اور اس دوران راؤ انوار نے اربوں روپے کی جائیدادیں اپنے اہلخانہ کے نام بنائی ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ راؤ انوار چائنہ کٹنگ اور زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں اور انہوں نے دبئی اور برطانیہ میں اپنے اثاثہ بنائے ہوئے ہیں جب کہ زر مبادلہ بیرون ملک بھیجنے کے لیے ملیر میں من پسند افسران تعینات کیے ہوئے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ راؤ انوار کے خلاف نیب کے ذریعے انکوائری کارروائی کی جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں