بنگلا دیش میں بولر نے بطور احتجاج 4 بالز پر 92 رنز دے دیے

ایکسیئم نے صرف 0.4 اوورز میں 92 رنز کا ہدف حاصل کرکے میچ 10 وکٹ سے جیت لیا


Sports Desk April 12, 2017
ایکسیئم نے صرف 0.4 اوورز میں 92 رنز کا ہدف حاصل کرکے میچ 10 وکٹ سے جیت لیا . فوٹو : فائل

DUBAI: بنگلا دیش میں ایک بولر نے ناقص امپائرنگ کے خلاف بطور احتجاج 4 لیگل گیندوں پر 92 رنز دے دیے۔

بنگلا دیشی ڈھاکا سیکنڈ ڈویژن لیگ میں ایکسیئم اور لالماتیا کے درمیان میچ جلد ہی مضحکہ خیز صورتحال اختیار کرگیا جب ایک بولر نے ناقص امپائرنگ کے خلاف بطور احتجاج 4 لیگل گیندوں پر 92 رنز دے دیے۔ اوپننگ بولر سجن محمود نے 15 نوبالزاور 13 وائیڈز بالز کیں جو سب باؤنڈری پار گئیں، اس پر 65 رنز بنے جب کہ ان کی 4 لیگل گیندوں پر بھی حریف بیٹسمینوں نے 12 رنز بنائے، اس اوور کے دوران مجموعی طور پر 32 گیندیں کی گئیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :امریکی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی کا احتجاجاً قومی ترانے کے احترام میں کھڑا ہونے سے انکار

اس طرح ایکسیئم نے صرف 0.4 اوورز میں 92 رنز کا ہدف حاصل کرکے میچ 10 وکٹ سے جیت لیا۔ اس سے قبل لالماتیا کی ٹیم 14 اوورز میں صرف 88 رنزپر آؤٹ ہوگئی تھی، ٹیم کو اس بات پر غصہ تھا کہ بہت سے فیصلے ان کے خلاف گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں