کابل میں صدارتی محل کے قریب خود کش حملہ 5 افراد ہلاک
خودکش حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب دہشت گردی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب سرکاری ملازمین دفتری اوقات ختم کرکے واپس جارہے تھے کہ اس دوران زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خودکش حملہ، 20 افراد ہلاک
دوسری جانب کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے آن لائن پوسٹ کے ذریعے قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے پہلے بھی کابل میں سپریم کورٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں اور عوامی مقامات پر کئی حملے کیے گئے ہیں۔