لائن آف کنٹرول پرکشیدگی ختم کرنے کیلئے بھارت نے پاکستان کی پیشکش مسترد کردی
تعلقات کی بحالی کیلئے بھارت آگے نہیں بڑھے گا بلکہ پاکستان کو ہی نئی دہلی کے تحفظات دور کرنا ہوں گے، سلمان خورشید
بھارت نے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمے اور باہمی تعلقات کی بحالی کے لئے پاکستان کی جانب سے وزرائے خارجہ مذاکرات کی پیشکش مستردکردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سلمان خورشید کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں پاک بھارت وزرائے خارجہ مذاکرات کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر کشیدگی کی ذمہ داری پاکستان پر تھوپتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہی ان واقعات کا ذمہ دارہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے بھارت آگے نہیں بڑھے گا بلکہ پاکستان کو ہی نئی دہلی کے تحفظات دور کرنا ہوں گے۔
دوسری جانب پر بھارتی وزیر اطلاعات و نشریات منیش تیواری نے بھی پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلقات کی بحالی کے لئے پاکستان کو اپنی مبینہ غلطی ماننا اور ذمہ داروں کو سزا دینا ہوگی، دوسری صورت میں پاکستان کو بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دس روز سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے دو پاکستانی اہلکار شہید ہوچکے ہیں تاہم بھارت اپنے دو فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ داری پاکستان کو ٹھہراتا ہے، وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے پاک بھارت تعلقات کی بحالی کے لئے بھارت کو وزرائے خارجہ مذاکرات کی پیشکش کی تھی اس سے قبل پاکستان نے کشیدگی کے ذمہ داروں کی تحقیقات اقوام متحدہ سے کرانے کی بھی تجویز دی تھی جسے بھارت نے ٹھکرا دیا تھا.