آپریشن ردالفساد حافظ آباد سے 12 مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ و گولہ بارود برآمد

پولیس اور رینجرز نے حافظ آباد کے علاقوں پارماسو، بوندی اور پار لکھن کے مضافات میں آپریشن کیا گیا


ویب ڈیسک April 12, 2017
پولیس اور رینجرز نے حافظ آباد کے علاقوں پارماسو، بوندی اور پار لکھن کے مضافات میں آپریشن کیا گیا، فوٹو؛ فائل

آپریشن رد الفساد کے تحت رینجرز اور پولیس نے حافظ آباد میں کارروائی کرکے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت پولیس اور رینجرز نے پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں جن میں 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ حافظ آباد کے علاقوں پارماسو، بوندی اور پار لکھن کے مضافات میں آپریشن کیا گیا جب کہ گرفتار افراد سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں