کلبھوشن کو سزائے موت پر اقوام متحدہ کا ردعمل دینے سے انکار

ابھی ہم اس پوزیشن میں نہیں کہ اس معاملے پر اظہار خیال کرسکیں، ترجمان سیکریٹری


APP April 13, 2017
ابھی ہم اس پوزیشن میں نہیں کہ اس معاملے پر اظہار خیال کرسکیں، ترجمان سیکریٹری۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اقوام متحدہ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو پاکستان مخالف سرگرمیوں اور جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائے جانے پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا ہے۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئٹریس کے ترجمان نے ایک بھارتی صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ ابھی ہم اس پوزیشن میں نہیں کہ اس معاملے پر اظہار خیال کرسکیں تاہم جہاں تک پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی بات ہے تو ہم نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا ہے کہ دونوں ملکوں کو اپنے تنازعات حل کرنے کیلیے اور خطے میں امن کیلیے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں