لفظ ’’پاناما‘‘ عوام میں مقبول گاڑیوں دکانوں کے نام رکھے جانے لگے

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں واقع ہوٹل کے مالک نے اپنے ہوٹل کانام پاناما ہوٹل رکھ دیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں واقع ہوٹل کے مالک نے اپنے ہوٹل کانام پاناما ہوٹل رکھ دیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاناما لیکس کرپشن کے حوالے سے ایک انتہائی اہم کیس ہے جس پرسب کی نظریں لگی ہوئی ہیں، کیس کافیصلہ تاحال سپریم کورٹ میں محفوظ ہے تاہم عوام اس کے فیصلے سے زیادہ اس کے نام میں دلچسپی لے رہے ہیں۔


شہر قائد کے نوجوانوں نے نہ صرف اپنی گاڑیوں پر پاناما کنگز لکھوا دیا ہے بلکہ اورنگی ٹاؤن 5 نمبر کے ایک چوک کا نام بھی پاناما چوک رکھ دیا ہے، علاوہ ازیں کراچی کے علاقے گلستان جوہرمیں واقع ہوٹل کے مالک نے اپنے ہوٹل کانام پاناما ہوٹل رکھ دیا ہے۔

 
Load Next Story