پاکستان میں پاور ہٹرز کی کمی ایک تلخ حقیقت ہے ہیڈ کوچ مکی آرتھر

کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ جدید تقاضوں کے مطابق کرکٹ کھیلنی ہو گی، ہیڈ کوچ

پاکستان میں کرکٹ کا نہ ہونا اور آئی پی ایل جیسا ایکسپوژر نہ ملنا بھی ایک حقیقت ہے۔ فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پاور ہٹرز کی کمی ایک تلخ حقیقت ہے اور یہی وجہ ہے کہ گرین کیپس ون ڈے میں 25 سے 30 رنز کم بنا پاتی ہے۔

گیانا میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں پاور ہٹرز کی کمی ہے جس کی وجہ سے ہم آخری اوورز میں 25 سے 30 رنز پیچھے رہ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان جیسے پاور ہٹر کو کھو دینا بلا شبہ ٹیم کے لئے بڑا دھچکا ہے لیکن اس کے باوجود کھلاڑیوں سے پر امید ہوں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: تمام توجہ آئندہ ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی تیاری پرہے، مکی آرتھر

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 20 ویں صدی کی کرکٹ کھیلتی رہی ہے جب کہ پاکستان میں کرکٹ کا نہ ہونا اور آئی پی ایل جیسا ایکسپوژر نہ ملنا بھی ایک حقیقت ہے لیکن اب تمام کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے کہ جدید تقاضوں کے مطابق کرکٹ کھیلنی ہو گی۔
Load Next Story