عمران خان کی نااہلی کی درخواست بلیک میل کرنے کیلئے دائر کی گئی وکیل تحریک انصاف

حاکم بھٹہ نے عمران خان کو بلیک میل کرنے کےلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کررکھی ہے، وکیل کا الیکشن کمیشن میں جواب


ویب ڈیسک April 13, 2017
عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست 9 مئی تک ملتوی کردی گئی۔ فوٹو: پی پی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے وکیل نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کی نااہلی سے متعلق دائر درخواست پر اپنے جواب میں کہا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف درخواست بلیک میلنگ کے لئے دائر کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں دائر درخواست کی سماعت 3 رکنی بینچ نے کی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل شاہد نسیم گوندل کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ حاکم علی بھٹہ نے عمران خان کو بلیک میل کرنے کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر رکھی ہے تاکہ ان سے سیاسی فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ عمران خان کے وکیل نے اپنے جواب میں کہا کہ عمران خان کے خلاف دائر پٹیشن بدنیتی پر مبنی ہے لہذا اسے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج

چیف الیکشن کمشنز کی غیر موجودگی کے باعث بینچ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست 9 مئی تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں