کبھی بھی کسی سے فلم یا ایوارڈ کی بھیک نہیں مانگی اکشے کمار

بہترین اداکار کا ایوارڈ دینے میں جانبداری کا سوال ایوارڈ جیوری سے کیا جائے، اکشے کمار


ویب ڈیسک April 13, 2017
اکشے کمار کو فلم رستم کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا ہے فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمارکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فنی سفرمیں کبھی بھی کسی سے فلم یا ایوارڈ کی بھیک نہیں مانگی۔

بھارت کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈزنیشنل فلم ایوارڈز کی جج صاحبان نے اکشے کمار کو فلم رستم کے لئے سال کے بہترین اداکارکا ایوارڈ دیا ہے لیکن کچھ لوگوں نے کھلاڑی کی اس جیت کی وجہ ایوارڈز کا اعلان کرنے والی جیوری کے سربراہ پریا درشن سے دوستی کو قرار دیا ہے لیکن اکشے کمار اور پریا درشن نے ان باتوں کی سختی سے تردید کی ہے۔

اپنے ایک انٹرویومیں جب اکشے سے ان کے ایوارڈ کے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ میں بھارتی فلم انڈسٹری میں 25 سال سے ہوں اوراس طویل عرصے کے دوران میں نے کبھی فلم یا ایوارڈ کے لئے کسی سے مدد کی بھیک نہیں مانگی۔

دوسری جانب پریا درشن نے کہا کہ اکشے کمار اس ایوارڈ کا حقدار تھا اور ہم نے اس کو دیا، جہاں تک جانبداری کی بات ہے تو ایوارڈز کا اعلان کرنے والی جیوری میں میرے ساتھ 38 دیگررکن بھی شامل تھے، کوئی بھی شخص اتنے سارے لوگوں کے فیصلے پر کس طرح سوال اٹھا سکتا ہے، اگرایسا ہے تو گزشتہ برس اس جیوری کی سربراہ رمیش سپی تھے، جن کے امیتابھ بچن سے تعلق کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ اکشے کے ایوارڈ پر بات کرنے والے اس وقت کیوں خاموش تھے جب امیتابھ بچن کو پیكو کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں