کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا شروع سندھ میں گرمی کی لہربرقرار

سندھ کے ساتھ ساتھ اب بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں بھی گرمی کی شدت بڑھے گی، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 13, 2017

شہرقائد میں سمندری ہوائیں چلنے سے گزشتہ 3 روز کے مقابلے میں گرمی کی شدت میں قدرے کمی دیکھی جارہی ہے تاہم اندورن سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان کے میدانی علاقوں میں سورج مسلسل آگ برسا رہا ہے۔

شہر قائد میں سمندری ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہورہی ہے لیکن سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بدستور سورج سوا نیزے پر موجود ہے، شدید گرمی اوربجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث بازاراورمارکیٹوں میں تجارتی و کاروباری سرگرمیاں نا ہونے کے برابر ہیں۔

ڈی جی میٹ غلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں چلنے لگیں ہیں جس کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت بتدریج کم ہونے لگے گا لیکن سندھ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان کے دیگرعلاقوں کے ساتھ ساتھ اب پنجاب اورخیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سہہ پہر 3 بجے تک ملک میں سب سے زیادہ گرمی چھور میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ 47 ڈگری تک چڑھ گیا، اس کے علاوہ حیدر آباد، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور لسبیلہ میں 46 ، سکھر، موہن جو داڑو، دادو، تربت اور بہاولپور 45، نور پور تھیل میں 43، بھکر، بہاولنگر، خان پور اور ڈیرہ غازی خان میں 42 جب کہ ملتان، لیہہ اور جھنگ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں