خواتین سے متعلق ریمارکس پر آصفہ بھٹو کا خورشید شاہ سے معافی کا مطالبہ

خواتین سے متعلق تضحیک آمیز بیانات کسی بھی طور پر برداشت نہیں کئے جا سکتے، آصف بھٹو زرداری


ویب ڈیسک April 13, 2017
امید ہے کہ خورشید شاہ خواتین سے متعلق اپنے بیان پر معافی مانگیں گے، آصفہ بھٹو. فوٹو: فائل

ISLAMABAD: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواتین سے متعلق ریمارکس پر آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی ہی جماعت کے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواتین اراکین کی جانب سے شور شرابے پر اسپیکرایازصادق نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ یا تو شور نہ کریں اور اگر باتیں ہی کرنی ہیں تو باہر چلی جائیں جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ اسپیکر صاحب خواتین کو بولنے سے منع نہ کیا کریں ورنہ یہ بیمار ہو جائیں گی، خواتین کو بولنے سے منع کرنا ہمارے لیے عذاب بن جائے گا۔ خورشید شاہ کے بیان پر پورے ایوان میں قہقہے لگ گئے۔



خورشید شاہ کے بیان پر آصفہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بہت بار سیاست میں خواتین سے متعلق ایسے تضحیک آمیز بیانات دیئے گئے جو پارلیمنٹ بھی پہنچ چکے ہیں۔ ایسے بیانات کسی بھی طور پر برداشت نہیں کئے جا سکتے اور امید ہے کہ خورشید شاہ اپنے بیان پر معافی مانگیں گے۔



آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ ہمارے معاشرے کی عکاس ہے اور اگر پارلیمنٹ میں خواتین سے متعلق ایسے تضحیک آمیز ریمارکس دیئے جائیں گے تو اس کا نشانہ ہم بھی ہوں گے۔



آصفہ بھٹو کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں خواتین سے متعلق بات از راہ مذاق کہی تھی اور آصفہ کو میری بات کا پتہ بھی نہیں ہو گا، یہ سب میڈیا کا کمال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |