دلیپ کمارکی فیس بک پردلچسپ انٹری

مداحوں کی خواہش پرپھرسے اکاؤنٹ استعمال کرنا شروع کیا ہے، اداکار


ویب ڈیسک April 13, 2017
وڈیو میں سائرہ بانو دلیپ کمار کو محبت سے پکارتے ہوئے انہیں کچھ کہنے پر آمادہ کررہی ہیں: فوٹو: فائل

KARACHI: برصغیرکے ممتاز اداکاراورکروڑوں دلوں پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے دلیپ کمار یوں تو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹرپرفعال ہیں ہی لیکن اب انہوں نے فیس بک پر بھی اپنی سوشل زندگی کا آغازکردیا ہے۔

6 دہائیوں سے زائد عرصے پرمحیط ہندی سینما کی تاریخ کے سب سے بڑے ستارے اورٹریجیڈی کنگ دلیپ کماراب فیس بک پرانٹری دے چکے ہیں جو نہایت دلچسپ ہے اوران کے مداح اس وڈیو سے خوب محظوظ بھی ہورہے ہیں۔

اداکار نے ٹوئٹرپرپوسٹ کیا کہ وہ اب سے فیس بک کا یہ ہی اکاؤنٹ استعمال کریں گے جب کہ وہ ایک وڈیو بھی پوسٹ کرنے جارہے ہیں جو کچھ لمحے قبل بنائی گئی ہے۔ اداکارنے کہا کہ مداحوں کی خواہش پرانہوں نے پھرسے اکاؤنٹ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/852070241211490305

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/852069244271562752

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/officialDilipKumar/videos/1249214458510530/"]

وڈیومیں سائرہ بانو ان کے ساتھ ہیں جب کہ دونوں ہی چائے کی چسكيوں سے لطف اندوزہورہے ہیں جب کہ سائرہ بانو دلیپ کمارکو محبت سے پکارتے ہوئے انہیں کچھ کہنے پر آمادہ بھی کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔