کراچی میں تاریخی اسکول کو گرانے والا بلڈر گرفتار

ملزم ذیشان عرف کاشان کے خلاف سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک April 13, 2017
ملزم ذیشان عرف کاشان کے خلاف سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

لاہور: پولیس نے سولجر بازار میں قائم تاریخی اسکول کو گرانے والے بلڈر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں قائم تاریخی ورثہ قرار دی گئی اسکول کو عمارت کو گرانے والا بلڈر پولیس کے ہاتھ آگیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے بلڈر ذیشان عرف کاشان کے خلاف تھانہ سولجر بازار میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں تاریخی عمارت کو نقصان پہنچانے اور دھوکہ دہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے جب کہ اسے مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے بھی کیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کراچی میں تاریخی اسکول پر قبضے کی کوشش ناکام

واضح رہے کہ 9 اور 10 اپریل کی درمیانی شب قبضہ مافیا کی جانب سے 1931 میں قائم کیے گئے جوفیل ہرسٹ اسکول کے 2 کمرے گرا دیئے گئے تھے جس کی خبر میڈیا پر نشر ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ایس ایچ او سولجز بازار و معطل کرکے نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔