جیروم ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

جیروم ٹیلر نے گزشتہ برس جولائی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔


Sports Desk April 13, 2017
جیروم ٹیلر نے گزشتہ برس جولائی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیروم ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ویسٹ انڈیز کے 32 سالہ کھلاڑی جیروم ٹیلر نے اعلان کیا کہ وہ اب کھیل کے تینوں فارمیٹس کیلیے دستیاب ہیں۔ ان کی اچانک دستیابی سے ویسٹ انڈین ٹیم کو 21 اپریل سے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں تقویت حاصل ہوسکتی ہے۔

واضح رہے جیروم ٹیلر نے گزشتہ برس جولائی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔