کترینہ اوررنبیر کے تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی

کترینہ نے رنبیر کے ساتھ فلم’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیر کے لیے رضامندی ظاہر کردی 


ویب ڈیسک April 13, 2017
کترینہ نے رنبیر کے ساتھ فلم’’جگا جاسوس‘‘ کی تشہیر کے لیے رضامندی ظاہر کردی ، فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کے تعلقات پر جمی برف اب پگھلنے لگی ہے جس کی شروعات کترینہ کی جانب سے کی گئی۔

بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور اور کترینہ کیف کی فلم ''جگا جاسوس'' 4 سال سے زیر تکمیل ہے اور دونوں اداکاروں کے درمیان ناراضی کے باعث فلم کی نمائش کی تاریخ بھی کئی بار بڑھائی جاچکی ہے جب کہ دونوں اداکاروں کے ایک دوسرے سے کنارہ کشی کے بعد کترینہ نے رنبیر کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کرتے ہوئے تشہیری مہم کا بھی بائیکاٹ کردیا تھا لیکن اب اداکارہ نے اپنے فیصلے میں ردوبدل کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کترینہ کیف فلم ''جگا جاسوس'' میں صحافی بنیں گی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے رنبیر کپور کے ساتھ ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم''جگا جاسوس'' کی تشہیری مہم کے لیے آمادگی ظاہر کردی ہے جس کی تصدیق رنبیر نے بھی کردی ہے۔ رنبیر کا کہنا تھا کہ کترینہ نے بڑی محنت سے فلم میں کام کیا ہے اسی لیے یہ جتنی میری فلم ہے اتنی ہی کترینہ کی بھی ہے جس کی تشہیر بھی ہم بھرپور طریقے سے ایک ساتھ کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:کترینہ کا رنبیر کے ساتھ فلم کی تشہیری مہم چلانے سے انکار

واضح رہے کہ فلم ''جگا جاسوس'' رنبیر کپور کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی پہلی فلم ہے جو کہ 7 اپریل کو ریلیز ہونا تھی لیکن اب 7 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔