امریکی اتحادی افواج کی شامی ڈیفنس فورس پر بمباری 18 اہلکار ہلاک

شام کے جنوبی علاقے طبقا میں داعش کے خلاف لڑنے والی شامی ڈیفنس فورسز کی یونٹ پر امریکی اتحادی افواج نے بمباری کی


ویب ڈیسک April 13, 2017
داعش کے ٹھکانے کو نشانہ بنانا تھا تاہم غلطی سے نشانہ شامی ڈیفنس فورسز کی یونٹ بن گئی، امریکی اتحادی افواج۔ فوٹو: فائل

امریکی اتحادی افواج نے شام میں ایک مرتبہ پھر کارروائی کرتے ہوئے شامی ڈیفنس فورس کے 18 اہلکاروں کو ہلاک کردیا.

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے جنوبی علاقے طبقا میں داعش کے خلاف لڑنے والی شامی ڈیفنس فورسز کی یونٹ پر امریکی اتحادی افواج نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ اس سے قبل امریکا نے شامی فضائیہ کی بیس پر کروز میزائلوں سے حملہ کیا تاہم امریکی اتحادی افواج کی جانب سے طبقا میں حملے کو غیرارادی طور پر حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

شام میں حملے کے بعد امریکی اتحادی افواج نے بیان میں کہا کہ طبقا میں داعش کے خلاف بمباری کے لئے اتحادیوں نے درخواست کی جب کہ ہدف شامی ڈیفنس فورسز کی یونٹ سے آگے کچھ دوری پر تھا تاہم غیر ارادی طور پر شامی ڈیفنس فورسز نشانہ بن گئے جس پر متاثرہ افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔امریکی اتحادی افواج نے کہا کہ حادثے کی وجوہات جاننے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے محفوظ اقدامات کئے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔