انڈونیشیا میں طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج 4 افراد ہلاک

طوفانی بارشوں سے دارالحکومت کے کئی علاقے مکمل طور پرڈوب گئے ہیں جبکہ20ہزارسے زائد افراد محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئےہیں۔

طوفانی بارشوں سے دارالحکومت کے کئی علاقے مکمل طور پرڈوب گئے ہیں جبکہ20ہزارسے زائد افراد محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئےہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

انڈونیشیا میں حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب آنے سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ مختلف واقعات میں 4 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

انڈونیشیا میں کئی دن سے جاری طوفانی بارشوں سے دار الحکومت جکارتہ بری طرح متاثر ہوا ہے اور کئی علاقے مکمل طور پر ڈوب گئے ہیں جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔


سیلابی ریلوں سے دیگر معمولات زندگی کے ساتھ ساتھ ٹریفک اور ریل کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے، کئی علاقوں کی بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے جبکہ لوگوں کو خوارک اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ حکام نے سیلاب کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

دوسری جانب انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔
Load Next Story