ڈاکٹر طاہر القادری و لانگ مارچ کی حمایت میں ریلیاں

ریلیوں میں مرد و خواتین سمیت بچے بھی بڑی تعداد شریک تھے ۔


Numainda Express January 18, 2013
حیدرآباد: علامہ طاہر القادری کی حمایت میں پریس کلب پر مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

ABU DHABI: تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری و لانگ مارچ کی حمایت میں شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں۔

انصاری محلہ کے رہائشیوں کی جانب سے رشی گھاٹ سے اور اہلیان حالی روڈ کی جانب سے گلشن حالی سے ریلی نکالی گئی، ریلیاں مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی، حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پہنچ کر اختتام پذیر ہوئیں، ریلیوں میں مرد و خواتین سمیت بچے بھی بڑی تعداد شریک تھے جو قومی پرچم اور ڈاکٹر طاہر القادری کی تصاویر اٹھائے لانگ مارچ کی حمایت میں اور حکومت کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے۔

3

اس موقع پر محمد علی حنفی، عبدالرحمان چشتی،ادریس میمن ودیگر نے طاہر القادری کی جانب سے حکومت کو پیش کیے جانیوالے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے لانگ مارچ میں ملک کے کونے کونے سے عوام کی 1بھرپور شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ وہ بھی اس کرپٹ حکومت سے چھٹکارا، ملک کو درپیش مسائل کا حل اور ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں، اسی لیے اسلام آباد میں وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش اور سخت سردی میں بھی لانگ مارچ کے شرکا کے حوصلے بلند رہے جس پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اور وہ دن دور نہیں جب اسلام آباد میں موجود عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر نا اہل حکومت اور کرپٹ سیاست دانوںکو بہا لے جائے گا اور ملک میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ نئے دور کا آغاز ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ عوام کے سمندر کو دیکھ کر حکومت مذاکرات کے لیے مجبور ہوئی ہے اور اگر ڈاکٹر طاہر القادری حکم دیں توحیدرآباد میں دھرنے کے ساتھ انتظامیہ کا گھیرائو شروع کر دیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں