ایل پی جی گیس لائنوں میں ڈالنے سے مہنگائی بڑھے گی

چند افراد کو فائدہ،عوام کو60 ارب کی اضافی رقم ادا کرنا پڑیگی، سی این جی ایسوسی ایشن

اس منصوبے سے گیس کا پریشر تو نہیں بڑھے گا مگر غریب عوام پر ظلم بڑھے گا، غیاث پراچہ فوٹو: فائل

GUANGZHOU:
چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن سپریم کونسل غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا ہے کہ ملک میںتوانائی کی کمی دور کرنے کیلیے کسی قابل عمل اور شفاف منصوبہ کے بجائے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلہ میں انرجی مافیا کے اشارے پر ایل پی جی کو گیس پائپ لائنوں میں ڈالنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس سے چند افراد کو فائدہ ہو گا جبکہ اس فیصلے کی قیمت ساری قوم 60 ارب روپے اضافی دے کرادا کریگی اس فیصلے سے قدرتی گیس کی قیمت میں 10 فیصد اضافہ ہو جائے گا جس سے لاکھوں کاروبار بند، عوام بے روزگار اورملکی برآمدات ختم ہو جائیں گی جو نا قابل قبول ہے۔ دہری شہریت کے حامل مشیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم مسئلے کاحل نہیں بلکہ حصہ ہیں جو کئی سال سے مسائل کی نشاندہی میں لگے ہوئے ہیں۔

مگر کوئی ایک مسئلہ بھی حل کرنے میں ناکام رہے ہیں ملکی تاریخ کا ایک اور بڑا اسکینڈل جنم لے رہا ہے جس کے سدباب کیلیے سپریم کورٹ فوری کاروائی کرے۔ ایک بیان میں غیاث پراچہ نے کہا کہ اس منصوبے سے گیس کا پریشر تو نہیں بڑھے گا مگر غریب عوام پر ظلم بڑھے گا۔




انھوں نے کہا کہ ایل پی جی کا براہ راست استعمال سستا پڑے گاجبکہ حکومت کے منصوبہ سے گیس سستا ایندھن نہیں رہے گا بلکہ تیل سے بھی مہنگا پڑے گا جو غریب عوام کی جیبیں ہلکی کرنے کی سازش ہے جس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگاواضع رہے کہ ارجنٹینا کے سوا دنیا کا کوئی ملک ائیر مکس ٹیکنالوجی استعمال نہیں کر رہا کیونکہ یہ گیس کی کمی کا مہنگا ترین حل ہے۔

جبکہ سستے متبادل حل موجود ہیں۔ اوگرا اور آزاد ماہرین کی مخالفت کے باوجود پاکستان میں اس منصوبے پر سرعت سے عمل درامد کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جس سے سوالات جنم لے رہے ہیں غیاث پراچہ نے کہا کہ گھریلو صارفین پر بوجھ نہ پڑنے کے سرکاری دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تمام اشیا مہنگی ہونگی تو عوام پر بوجھ خود بخود بڑھے گا۔
Load Next Story