’’فواد خان کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا بڑا اعزاز تھا‘‘

فلم میں فواد نے اس کردارکے لیے ’ہاں‘ کیا تھا جسے پہلے ہی 6 اداکار منع کرچکے تھے، کرن جوہر


ویب ڈیسک April 14, 2017
کبھی کبھی یہ سوچتا ہیں کہ جو بھی کچھ میرے ساتھ ہوا اس کے لیے مجھے جوابدہ نہیں ہونا چاہیئے تھا، کرن جوہر۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکار و پروڈیوسر کرن جوہر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہترین ٹیلنٹ ہے اور اداکار فواد خان کو اپنی فلم کا حصہ بنانا میرے لیے اعزاز تھا۔

بالی ووڈ کے مایہ نازہدایت کارکرن جوہرکی فلم ''اے دل ہے مشکل'' میں پاکستانی اداکارفواد خان کوکاسٹ کرنے کے باعث بھارت میں ریلیز کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اورانتہا پسندوں کی دھمکیوں اوراحتجاج کے بعد کرن جوہرنے معافی مانگتے ہوئے آئندہ اپنی فلموں میں کسی بھی پاکستانی آرٹسٹ کوسائن نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن اب ایک بارپھروہ پاکستان کے ٹیلنٹ کی تعریفیں کرنے لگے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ نہ کرنے کا بیان بے بسی میں دیا

لندن میں جاری ایک تقریب میں ہدایت کارسے جب پوچھا گیا کہ ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں کو اپنی فلموں کا حصہ بنائیں گے جس پر انہوں نے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ پاکستانی اداکارکو کاسٹ کرنے پرمیرے ساتھ کیا ہوا تھا۔ ٹیلنٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی پربد قسمتی سے اس سوچ کولے کرمیرا تعلق اقلیتی برادری سے ہے، کبھی کبھی وہ یہ سوچتے ہیں کہ جو بھی کچھ ان کے ساتھ ہوا اس کے لیے انہیں جوابدہ نہیں ہونا چاہیئے تھا پروہ ایسے ملک کا حصہ ہیں جہاں بہت کچھ دیکھنا پڑتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: کرن جوہر میدان میں آگئے

پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ فواد کو اپنی فلم کاسٹ کرنا ان کے لیے اعزازاورخوشی کا باعث تھا اور فلم میں انہوں نے شانداراداکاری بھی کی، پاکستان سے بہترین ٹیلنٹ آتا ہے جب کہ فلم میں فواد نے اس کردارکے لیے 'ہاں' کیا تھا جسے پہلے ہی 6 اداکارمنع کرچکے تھے لیکن فواد کی جانب اس کردار کو نبھانے کا فیصلہ واقعی بہت دلیرانہ تھا اورپمت کی بات تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں