پی ٹی سی ایل اور میزان بینک کے درمیان معاہدہ

بینک کو ڈیٹا سینٹر کیلیے سہولیات دیگا، ڈیٹا اونرشپ، مینجمنٹ کی لاگت میں کمی آئیگی۔


Business Reporter January 18, 2013
ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر میزان بینک نے دستخط کیے۔ فوٹو: فائل

ملک کی سب سے بڑی ٹیلی مواصلاتی کمپنی پی ٹی سی ایل اور میزان بینک کے درمیان ڈیزاسٹر ریکوری ڈیٹا سنٹر کی سہولیات کی فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

اس ضمن میں اسلام آباد سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر پی ٹی سی ایل کی طرف سے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نیشنل سیلز زمان گلزار نے جبکہ میزان بینک کی طرف سے چیف آپریٹنگ آفیسر و ایگزیکٹو ڈائریکٹر عارف اسلام نے دستخط کیے، معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل میزان بینک کو ڈیزاسٹر ریکوری ڈیٹا سنٹر کے لیے سہولیات فراہم کریگا اور اس معاہدے کے تحت پی ٹی سی ایل اپنے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین وسیع نیٹ ورک کے حامل ڈیٹا سینٹر کے ذریعے میزان بینک کو ڈیٹا محفوظ کر نیکی سہولیا ت فراہم کریگا۔

جس سے ڈیٹا اونرشپ اور مینجمنٹ کی لاگت میں کمی ممکن ہوسکے گی۔ اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پرپی ٹی سی ایل اور میزان بینک کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجودتھے، پی ٹی سی ایل اسلام آباد میں موجود اپنے جدید ترین ڈیٹا سینٹر کے ذریعے میزان بینک کی ملک کے نوے شہروںمیں موجود تین سو سے زائد شاخوں کو اپنی خدمات بہم پہنچائے گا۔



پی ٹی سی ایل اور میزان بینک نے حال ہی میں میزان بینک کے صارفین کو پی ٹی سی ایل ایوو وائرلیس براڈ بینڈ کی خدمات فراہم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں، زمان گلزارپی ٹی سی ایل ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ نیشنل سیلز نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میزان بینک پی ٹی سی ایل کی قابل بھروسہ اور جدید ترین آئی سی ٹی سروسز کی بدولت اپنے نیٹ ورک کو مزید محفوظ بناکر صارفین کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے مطابق ڈھال سکے گا۔

فیض الرحمان چیف انفارمیشن آفیسر میزان بینک نے اس موقع پر کہا کہ اس اشتراک کی بدولت میزان بینک کی کاکردگی مزید بہتر ہوگی اور صارفین کو مزید اعلیٰ اور معیاری سروسز کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |