2012 گیس 4 خام تیل کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ

پانچ سال کے دوران گیس کی مقامی پیداوار میں 0.3 بلین کیوبک فٹ اضافہ ہواَ


Business Reporter January 18, 2013
تیل کی پیداوار 64 ہزار 900 سے بڑھ کر 71 ہزار 600 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی۔ فوٹو : فائل

امن و امان کے مسائل اور سرکلر ڈیٹ کے سبب پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بھی متاثر ہورہی ہیں جس سے توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کی شرح بھی محدود ہے۔

گزشتہ سال کے دوران ملک میں گیس کی پیداوار میں 4فیصد اور تیل کی پیداوار میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ توانائی کی طلب پوری کرنے کے لیے موجودہ ذخائر پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے جس سے انرجی بحران بھی شدت اختیار کررہا ہے اور صنعتی ترقی و پیداوار سمیت ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہورہا ہے۔

پاکستان میں توانائی کی 50 فیصد طلب قدرتی گیس کے ذریعے پوری کی جارہی ہے جس کی پیداوار میں ایک سال کے دوران صرف 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔



سال 2011میں گیس کی پیداوار 4.1بلین کیوبک فٹ یومیہ تھی جو 2012 میں بڑھ کر 4.2 بلین کیوبک فٹ یومیہ ہوگئی پانچ سال کے دوران گیس کی مقامی پیداوار میں 0.3 بلین کیوبک فٹ اضافہ ہوا 2007 کے اختتام تک گیس کی مقامی پیداوار 3.9 بلین کیوبک فٹ یومیہ ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں خام تیل کی پیداوار میں ایک سال کے دوران 10فیصد اضافہ ہوا اور تیل کی مجموعی پیداوار 64ہزار 900 بیرل یومیہ سے بڑھ کر 71ہزار 600بیرل یومیہ تک پہنچ گئی سال 2007 تک تیل کی مقامی پیداوار 70ہزار 400بیرل یومیہ تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |