ڈی جی خان میں آپریشن کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک 3 رینجرز اہلکار شہید

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں پنجاب رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 14, 2017
آپریشن کے دوران 2 جوان شدید زخمی ہوئے جنہیں آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کر دیا گیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

رینجرز، انٹیلی جنس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 10خطرناک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس دوران رینجرز کے 3 اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے بستی دیدوانی میں پنجاب رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 سے 10 انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں سے دو کی شناخت اصغر دیدوانی عرف استاد گورچانی اور محمد نعیم عرف وقاص دیدوانی کے نام سے ہوئی ہے۔

[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1703855403245240"]

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں رینجرز کے 3 اہلکاروں حوالدار آصف، سپاہی آفتاب اور عزیز اللہ نے جام شہادت نوش کیا جب کہ 2 جوان شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ ملتان منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے جب کہ علاقے کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے خالی کرانے کےلیے آپریشن تاحال جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آپریشن ردالفساد؛ 10 دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ روز بھی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا جس میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |